پاکستان
22 جون ، 2012

کوہاٹ، گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ

کوہاٹ، گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ

کوہاٹ… کوہاٹ میں شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔پولیس نے دو مشتبہ افرا دکو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے غلام بانڈہ میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، دس کلو گرام وزنی دو بم اسکول کے کمروں میں نصب کئے گئے تھے جن کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی،تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 2مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :