22 جون ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ ہزار خوانی دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کی شب پنج پیربابا کے مزار کو نشانہ بنایا گیاتھا جس کی ایف آئی آر تھانہ آغہ میر جانی میں درج کرکر لی گئی ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمہ میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھامکہ خیز مواد ایک گدھا گاڑی میں نصب تھا۔ دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوئے تھے۔