22 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی سیکٹر ساڑھے 5 میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی،جس کے بعد ابتداء میں فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا،لیکن شدت زیادہ ہونے کے باعث تین فائرٹینڈر اور ایک واٹر باوٴذر کی مدد سے ایک گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث بھاری مالیت کا فیکٹری میں موجود پروڈکشن کا سامان جل گیا،البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔