22 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکا نے ایک مرتبہ پھر سلالہ حملیپر معافی کا امکان مستر د کر دیاہے۔ امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے برطانوی خبر ایجنسی سے انٹرویو میں کہا کہ سلالہ واقعے پر گزشتہ افسوس اور تعزیت کافی ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیاوہ مزید معافی کی مخالفت کریں گے؟ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے،میرا خیال ہے کہ وقت آگے بڑھ گیا ہے، اگر ہم پچھلی باتوں کو دہراتے رہیں گے تو پھر کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت دہشت گرد وں کی پناہ گاہوں ،دہشت گردی سے نمٹنے اور ہماری تشویش کے مسائل پر تعلقات آگے بڑھانے کا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹو سپلائی کھولنے کے بارے میں مشکل مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔