22 جون ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے ملتان میں قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست کے ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری کردیا ہے ، پولنگ 19 جولائی کو ہوگی ۔ قومی اسمبلی کا حلقہ 151 ، ضلع ملتان کے شمالی حصے پر مشتمل ہے جس میں کچھ شہری اور زیادہ تر نواحی اور دیہی علاقہ آتا ہے ، الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 151 ملتان کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 اور 26 جون کو ہوگی، کاغذات نامزدگیوں کی پڑتال، اعتراضات، اپیلوں جیسے مراحل کے بعد اس انتخابی حلقہ میں پولنگ 19 جولائی کو منعقد کرائی جائے گی۔