پاکستان
06 نومبر ، 2016

قوم تخریبی سیاستدانوں کے عزائم پہنچان چکی ہے،سردار ایاز صادق

قوم تخریبی سیاستدانوں کے عزائم پہنچان چکی ہے،سردار ایاز صادق

 

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کاکہناہےکہ قوم تخریبی سیاست کرنےوالوں کے عزائم پہچان چکی ہے،عوام نےثابت کردیاکہ وہ کسی کو ملک کی قسمت کھوٹی کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

شہبازشریف اورسردارایازصادق کی ملاقات لاہورمیں ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پرکہناتھاکہ دھرناپارٹی کی ترقی کا سفر روکنےکی ناپاک سازش عوام نےناکام بنا دی،الزام تراشی،انتشار اور جھوٹ کی منفی سیاست کو مات ہوئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ2013ءکےمقابلےمیں آج پاکستان بہت بدل چکا ہے۔

اس موقع پر سردارایاز صادق کاکہناتھاکہ شہبازشریف جس محنت کےساتھ عوام کی خدمت کررہےہیں، اس کی مثال نہیں ملتی،آج پاکستان کی بہتر صورت حال کابرملا اعتراف عالمی ادارےبھی کر رہےہیں۔

مزید خبریں :