06 نومبر ، 2016
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چند افراد کے کہنے پر حکومت ختم نہیں ہوگی، حکومت اور پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے، کبھی ایک آدمی کو بچانے کیلئے جنگ نہیں کی ۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انھیں ضمنی انتخاب اداروں نے ہروایا لیکن وہ اُن پر تنقید نہیں کریں گے ۔