پاکستان
22 جون ، 2012

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاوٴن کیسز کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا

چیف جسٹس نے بحریہ ٹاوٴن کیسز کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا

اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے بحریہ ٹاوٴن سے متعلق مقدمات کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے ، اب ان کیسز کی سماعت نیا بنچ کرے گا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے آج تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے ایک عدالتی آرڈر جاری کیا، اس میں کہاگیاہے کہ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہورہی ہے، ملک ریاض حسین نے عدلیہ اور چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے ہیں، اس لئے چیف جسٹس ، بحریہ ٹاوٴن کیسز کی سماعت والے بنچ میں شامل نہیں ہوں گے، اس کے بعد عدالت نے بحریہ ٹاوٴن گارڈ قتل کیس کی سماعت 25 جون تک بھی ملتوی کردی۔

مزید خبریں :