پاکستان
22 جون ، 2012

میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت ، ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان

میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت ، ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان

کراچی… ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مٹی کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم انتہائی گرم رہتا ہے۔ حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے اضلاع میں دن بھر سڑکوں اور تجارتی مراکز پر سناٹا رہتا ہے ، سندھ کے ساحلی علاقے گردآلود طوفانی ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے۔ خیبرپختون خوا کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ناران، کاغان ، سوات، بونیر، شانگلہ ، کالام اور مالم جبہ سمیت تمام بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شمالی مشرقی بلوچستان کے علاقے چمن ، پشین اور زیارت میں آج صبح سے ہی موسم ابرآلود ہے اور گرمی میں کمی آئی ہے ادھرگلگت بلتستان ، کشمیر اور مری کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہے ۔

مزید خبریں :