22 جون ، 2012
سنگاپور… امریکی معیشت میں سست روی اور آئی ایم ایف کی جانب سے یورپ قرض بحران کی سنگینی کے اعلانات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معیشت میں سست روی کے اشاررے کے باعث جہاں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئی وہاں ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ موڈیز کی جانب سے غیر ملکی 15 بینکوں پر ریٹنگ میں کمی نے سرمایاکاروں کو مزید محتاط کردیا جس کے باعث سونے کی قیمت مین دو روز میں 30 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1564 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔