پاکستان
22 جون ، 2012

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا5واں روز،مریض پریشان

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا5واں روز،مریض پریشان

لاہور… پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔ اسپتالوں کے آوٴٹ ڈور بندہونے سے مریضوں کی اذیت بھی بڑھ گئی۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز سروس اسٹرکچر اوردیگرمطالبات کے حق میں 18 جون سے ہڑتال پر ہیں ،آوٴٹ ڈورز میں کام بندہونے سے مریض دربدر ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ بھاری کرائے خرچ کر کے علاج کے لیے اسپتال آتے ہیں ، ہڑتال کے باعث مایوس لوٹنا پڑتا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت سروس اسٹرکچر کا اعلان کردے تو ہڑتال ختم کردیں گے ۔ دوسری طرف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پر کمیٹی کام کررہی ہے جلد ہی مسئلے کا حل نکل آئے گا۔

مزید خبریں :