پاکستان
22 جون ، 2012

اتحادیوں نے خود کو صدر کے ہاتھوں بیچ دیا، رانا ثنا ء اللہ

اتحادیوں نے خود کو صدر کے ہاتھوں بیچ دیا، رانا ثنا ء اللہ

لاہور… وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہاہے کہ اسمبلی آرمی یونٹ نہیں آزاد ارکان کواپنی بات کرنے آئینی حق ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی اجلاس میں جو کچھ ہوا اس کی مثالیں ماضی میں بھی ملتی ہیں اور اپوزیشن پارلیمنٹ میں احتجاج کرتی ہے اس کی مثال بھی پوری دنیا میں ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی ان کے گناہ میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسا لگتا ہے اتحادیوں نے خود کو صدر زرداری کے ہاتھ بیچ دیا ہے۔ رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ صدر زرداری کے نزدیک وزیراعظم مکمل کرپٹ ہونا چاہیئے ۔

مزید خبریں :