پاکستان
22 جون ، 2012

لاہور:اپوزیشن کی خواتین ارکان کا شیخ علاوٴالدین کیخلاف احتجاج

لاہور:اپوزیشن کی خواتین ارکان کا شیخ علاوٴالدین کیخلاف احتجاج

لاہور… پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن خواتین ارکان دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر آگئیں اوردھرنادیدیا۔ انہوں نے شیخ علاوٴالدین کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پہنچیں مظاہرے میں سول سوسائٹی کی خواتین بھی شامل ہوگئیں۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اورمطالبہ کیاکہ شیخ علاوٴالدین کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ ان خواتین کاکہناتھاکہ چیف جسٹس اورالیکشن کمشنر شیخ علاوٴالدین کی رکنیت معطل کرے ورنہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ اس دوران صوبائی وزیرملک ندیم کامران چیئرنگ کراس پہنچے اورمظاہرہ کرنیوالی خواتین ارکان کومنانے کی کوشش کی۔اپوزیشن خواتین ارکان کے دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔اپوزیشن ارکان کچھ دیر مظاہرے کرنیکے بعد ایوان میں واپس چلی گئیں۔

مزید خبریں :