22 جون ، 2012
پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے ایفڈرین کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ مخدوم شہاب الدین نے ایفڈرین کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس دیئے کہ ان کے پاس ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی ان کی عدالت میں کیس فکسڈ ہوا ہے چیف جسٹس نے استفسار بھی کیا کہ آپ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں آپ اٹک پل کیسے عبور کرکے پشاور پہنچ گئے۔