22 جون ، 2012
لاہور…جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے کیپٹن فصیح بابر کی میت لاہور پہنچ گئی ، نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیو الے کیپٹن فصیح بابر کا تعلق ڈیفنس لاہور سے ہے، شہید کی نمازہ جنازہ کیولری گراوٴنڈ میں ادا کی گئی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عامر ریاض اور ڈی جی ڑینجرز میجر جنرل ہلال حسین سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔