22 جون ، 2012
اسلام آباد… حکمران اتحاد کے امیدوار برائے وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے قائم ایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایم کیو ایم کے مطابق راجا پرویز اشرف نے قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، راجا پرویز اشرف نے ان سے کہاکہ وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کیلئے ایم کیوایم نے جس حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔