پاکستان
22 جون ، 2012

ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند نہ کرنے پر نسپل سیکریٹری کو نوٹس

 ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند نہ کرنے پر نسپل سیکریٹری کو نوٹس

لاہور… لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے عدالتی حکم کے باوجود ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند نہ کرنے پر نسپل سیکرٹری کے ذریعے صدر مملکت کونوٹس جاری کردئیے۔ عدالت عالیہ نے قراردیا ہے کہ صدر قابل احترام ضرورہیں مگراس کاہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ آئین اورعدالتی احکامات کااحترام نہ کریں۔ عدالت نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں روکنے کی توقع ظاہر کی تھی لیکن صدر نے اس پر عمل نہیں کیا۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے قراردیاکہ توہین عدالت کی درخواستوں میں اہم آئینی اورقانونی نکات اٹھائے گئے ہیں لہذاضروری ہے کہ اس کی سماعت کیلئے بڑابنچ تشکیل دیاجائے۔عدالت نے کارروائی 27جون تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر لارجربنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں :