پاکستان
22 جون ، 2012

ڈاکٹرز عوام کی مشکلات دور کر کے دعائیں لیں، شہباز شریف

ڈاکٹرز عوام کی مشکلات دور کر کے دعائیں لیں، شہباز شریف

لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مشکلات میں گھرے عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کر کے ان کی دعائیں لیں۔ لاہور میں مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ائیرکنڈیشنڈ کمروں اور محلوں میں بیٹھ کر عوام کے دکھوں کا احساس نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے پر 8 ارب روپے اضافی برداشت کر رہی ہے،ڈاکٹرز ہڑتالوں کے بجائے دکھی انسانیت کی تکالیف دور کرنے پر توجہ دیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کا دن رات عوام کی خدمت کرتے دیکھ کر ہمارا جذبہ بڑھا ہے،ڈینگی کی کسی بھی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،

مزید خبریں :