پاکستان
22 جون ، 2012

بجلی کا شارٹ فال دوبارہ 7ہزار میگاوٹ سے تجاوز کر گیا

بجلی کا شارٹ فال دوبارہ 7ہزار میگاوٹ سے تجاوز کر گیا

لاہور… بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا گیا ہے ، شہروں میں ہر 15 منٹ بعد دو دو گھنٹے گرڈ بند رہنے لگے این ٹی ڈی سی کے اعداد وشمار غلط نکلے لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کا شارٹ فال دوبارہ 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔تیل نہ ملنے سے کوٹ ادو ،سیف ،اورینٹ ،سفائر ،ہال مور ،سدرن ،جاپان پاور ہاوسز بند پڑے ہیں۔ بجلی کی طلب ساڑھے 18 ہزار جبکہ پیداوار 11 ہزار میگاواٹ سے بھی کم رہ گئی ہے ہائیڈل پیداوار 4 ہزار ، تھرمل پیداوار 1200 جبکہ آئی پی پیز 5800 میگاواٹ رہ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے پیسے کلیئر نہ ہو نے سے تیل اور گیس نہیں مل رہی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :