22 جون ، 2012
پشاور… پشاور پولیس اور اغواء کاروں کے مابین فرنٹیئر روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ بڈھبیر سے کالعدم تنظیم کے ارکان ایک مقامی شخص کو اغواء کرکے لے جارہے تھے کہ پشاور اور خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقہ فرنٹیئر روڈ پر پولیس اور ایف سی سے آمنا سامنا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ کچھ دیر جاری رہا تاہم اغواء کار علاقہ غیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔