09 نومبر ، 2016
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کہتے ہیں میڈیا کے ذریعے اپنی تعیناتی کا پتا چلا، وزیراعظم نواز شریف نے 2 روزقبل فون پرمشورہ کیا تھا، سندھ اور کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان ہے، دوسرا مسئلہ نو منتخب بلدیاتی قیادت ہے، جسے اختیارات ملنے چاہئیں۔
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے کہا کہ گورنر بننے سے متعلق نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، آج شام تک ہوجائے گا، آج یا کل تک حلف اٹھالوں گا۔
نئے گورنر سندھ سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب بلدیاتی قیادت کو اختیارات ملنے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں، عہدہ سنبھالنے کے بعد بلدیاتی قیادت کو اختیارات دلانے کی کوشش کروں گا۔