پاکستان
22 جون ، 2012

راجا پرویز کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، رحمن ملک

راجا پرویز کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، رحمن ملک

اسلام آباد… سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے، ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اور مخدوم شہاب الدین کو مشکوک نہ کہا جائے ، جس مجسٹریٹ نے مخدوم شہاب الدین کے وارنٹس گرفتاری جاری کیے ، وہ ایسا اختیار نہیں رکھتا تھا۔ رحمان ملک نے یوسف رضا گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور پاکستان کے لیے اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران جمہوریت کو چلنے دیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ انہیں جدہ جانے کے لیے سوٹ کیسز بھی اٹھانے کا موقع نہ ملے ۔

مزید خبریں :