09 نومبر ، 2016
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نےملکی دفاع میں کلیدی کرداراداکیا،وزیراعظم سرگودھا میں پاک فضائیہ کےمصحف ایئر بیس پہنچے تو ایئرچیف مارشل سہیل امان ودیگراعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں وزیرا عظم محمد نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمرتوڑدی ہے اورفضائی مشقیں جن اہداف کےلیےکی گئیں وہ حاصل کرلیے۔
وزیراعظم نواز شریف نے وطن کی خدمت کے لیے پاک فضائیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین قوم کا فخر ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں ہائی مارک کا معائنہ کیا۔ اس دوران پاک فضائیہ کےدستے نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی ۔پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک میں ایف سولہ، جے ایف 17 تھنڈر، ایف سیون اور میراج طیاروں نے حصہ لیا۔