پاکستان
22 جون ، 2012

کراچی: میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کراچی: میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کراچی… میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت جنرل گروپ کے پرائیوٹ اور ریگولر کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج کے مطابق سی پی برار اسکول کی فریال حمید نے 758 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقراء حفاظ سیکنڈری بوائز اسکول کے محمد سعد ایوبی اور ماما پارسی اسکول کی کنزا قیصر نے 751 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کیں۔ اقراء حفاظ سیکنڈری گرلز اسکول کی سعدیہ خان نے 750 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 27 ہزار 398 امیدوارون نے شرکت کی۔ جس میں 19 ہزار سات کامیاب ہوئے۔کامیابی کا تناسب 69 فیصد رہا۔

مزید خبریں :