کاروبار
22 جون ، 2012

بھارت سے تیل کی درآمد،مذاکرات12،13جولائی کو نئی دہلی میں ہونگے

بھارت سے تیل کی درآمد،مذاکرات12،13جولائی کو نئی دہلی میں ہونگے

اسلام آباد…بھارت سے ڈیزل اور فرنس آئل کی درآمد کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ مذاکرات 12 اور 13جولائی کو نئی دہلی میں ہونگے، بھارت سے پیڑولیم مصنوعات کی درآمدی مقدار، قیمت اور روٹس پر بات ہو گی۔وزارت پیڑولیم کے ذرائع کے مطابق بھارت سے پیڑولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے دو روزہ مذاکرات 12جولائی سے نئی دہلی میں ہوں گے،جائنٹ سیکریٹری پیڑولیم شبیر احمد کی سربراہی میں پاکستانی وفد بھارتی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بھارت سے ڈیزل اور فرنس آئل کے درآمدی روٹ ، قیمتوں اور درآمدی مقدار پر بات چیت ہو گی۔ وزارت پیڑولیم کے حکام کے مطابق پاکستان واہگہ کی بجائے کراچی کی طرف سے پیڑولیم مصنوعات لینے کو ترجیح دے گا۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان بھارت سے زیادہ مقدار میں پیڑولیم مصنوعات خریدنے کا فیصلہ نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :