22 جون ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر اور رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی نصرت بھٹو کالونی میں ملزمان نے 2 افراد سے موبائل فون اور رقم چھیننے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک شخص نے ڈاکو کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت ڈاکٹر سلمان اور رینجرز کے نائیک سجاد کے نام سے ہوئی، تاہم رینجرز اہلکار ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باعث سادہ کپڑوں میں تھا ۔