دنیا
12 نومبر ، 2016

سعودی فرمانروا کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی انتقال کر گئے

سعودی فرمانروا کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی انتقال کر گئے

 

سعودی شاہی خاندان کے رکن اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز انتقال کر گئے، انکی نماز جنازہ ریاض میں ادا کردی گئی ہے،ان کی عمر84 برس تھی۔

دار الحکومت ریاض میں سعودی شاہی محل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق آج ہفتے کے روز شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا۔

سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز سعودی دار الحکومت ریاض میں 1932ء میں پیدا ہوئے تھے، وہ سعودی عرب کے مؤجد اور پہلے بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 21ویں فرزند تھے۔

مرحوم کو1957ء میں ریاض کا قائم مقام گورنر تعینات کیا گیا تھا، شاہ فیصل شہید کے دور میں انہیں نائب وزیر دفاع وہوابازی تعینات کیا گیا، وہ اس عہدے پر 1969 تا 1983 تک فائز رہے، معزولی کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مصر میں سکونت اختیار کرلی۔

2010ءمیں اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے ریاض لوٹ گئے جہاں ان کا انتقال ہوا، شہزادہ ترکی کی نماز جنازہ دار الحکومت ریاض کی مرکزی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کردی گئی جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت شاہی خاندان کے سینئر ارکان اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، شاہ سلمان آج سے تین دن تک شاہی محل میں تعزیت وصول کریں گے۔

مزید خبریں :