22 جون ، 2012
لاہور …لاہور ہائی کورٹ آفس نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کی نیب سے تحقیقات کرانے کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ،سیالکوٹ کے شہری ،درخواست گزار امان اللہ نے موٴقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے بیان دیا تھا کہ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیا ر میں نہیں آتی مگر اس کے باوجود حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی جو غیرآئینی ہے،آفس نے درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کر دی کہ اس کے ساتھ چیئر مین نیب کے بیان کی نقل پیش کی جائے،درخواست گزار نے بیان کی نقل کے ساتھ درخواست دوبارہ دائر کر دی۔