22 جون ، 2012
کراچی…سنی اتحاد کونسل کیچیئرمین ، مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ قومی اداروں کا احترام ملکی استحکام اور بقاء کے لئے لازمی ہے۔ کراچی میں مرکز جامعہ غوثیہ قذافی ٹاوٴن میں استحکام پاکستان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں اہم اداروں کے درمیان ٹکراوٴ کی کیفیت پیدا کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری، لوڈشیڈنگ نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں امن کی بحالی قومی تقاضا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے عوامی امنگوں کا احترام کرنا چاہیے۔عوام کو سستا اور فوری انصاف وقت کی اہم ضرورت ہے۔