پاکستان
22 جون ، 2012

راجا پرویز اشرف کی کامیابی جمہوری قوتوں کی فتح ہے، ارباب عالمگیر خان

اسلام آباد … رکن قومی اسمبلی ارباب عالمگیر خان نے راجا پرویز اشرف کی کامیابی کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوری سیاسی قوتوں کی فتح قراردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر مواصلات اور رکن قومی اسمبلی ارباب عالگیرخان نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے وزیر اعظم ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے اور جمہوریت کی بقاء میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مزید خبریں :