22 جون ، 2012
کراچی … اسٹیٹ بینک نے فارن ایکس چینج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی بینک کے قوانین کی پابندی کریں۔ اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قاضی مقتدر نے ایک تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایکس چینج کمپنیاں خاص قوانین کے تحت کام کرتی ہیں اور بتدریج بڑی کمپنیاں بننے کی اہل ہو جاتی ہیں۔ ٹریننگ میں شرکاء کو مشتبہ ٹرانزکشن اور اس کی روک تھام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔