22 جون ، 2012
سیالکوٹ … سیالکوٹ میں تیز طوفان اور موسلا دھار بارش کے باعث سائن بورڈز اور درخت اکھڑ گئے۔ تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیالکوٹ کے علاقے ماچھی کھوکھر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ ایک نیم سرکاری انٹرنیٹ کمپنی کے ٹاور بھی گر گئے۔