22 جون ، 2012
اسلام آباد … پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ میرے گھر کو آگ لگائی گئی اور گرفتار بھی مجھے ہی کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ریاض حسین فتیانہ کا کہنا ہے کہ کوئی گھر میں گھس آئے تو دفاع کا حق ہوتا ہے، کمالیہ میں میرے گھر پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، میرے گھر کو آگ لگائی گئی اور گرفتار بھی مجھے ہی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں ایسے حالات ہوئے جو افغانستان میں بھی نہیں ہوتے۔