23 جون ، 2012
اسلام آباد… ملک میں پٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر یکم جولائی سے کمی کئے جانے کا امکان ہے ۔ زیر غور تجویز کے مطابق پٹرول فی لٹر تین روپے تک سستا کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 8 روز میں 4 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے، اس کے تحت پاکستان میں قیمتوں کو کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تجویز کے مطابق پٹرول فی لٹر 3 روپیہ، ڈیزل 1 روپیہ سستا ہوسکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل ڈیڑھ روپیہ اور ایچ او بی سی 5 روپیہ فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔