پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی،19افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی،19افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی…کراچی میں 19افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ایس پی ملیر زاہد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا نام جہانزیب عرف فوجی ہے، ملزم نے 19 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ملزم نے شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوٴن محمود آباد اور ملیر کے علاقوں میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ ملزم نے متحدہ مومنٹ کے کارکنوں کو ٹارگٹ بنایا۔ملزم کا تعلق مہاجر قومی مومنٹ شاہ فیصل کالونی یونٹ 105 سے ہے جبکہ ملزم نے شیرپاوٴ کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر کو بھی نذر آتش کیا تھا۔

مزید خبریں :