کھیل
23 جون ، 2012

گال ٹیسٹ، سری لنکاپہلی اننگز میں 472رنز بنا کر آوٴٹ

گال ٹیسٹ، سری لنکاپہلی اننگز میں 472رنز بنا کر آوٴٹ

گال … گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 472 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ گال کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا نے دوسرے دن پہلی اننگز 2وکٹ 300رنز پر دوبارہ شروع کی تو سعید اجمل نے جے وردھنے کو 62رنز پر بولڈ کردیا ، سمارا ویرا اور انجیلامیتھیوز بھی سعید اجمل کے سامنے بے بس رہے اورپویلین چلتے بنے ، سعید اجمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں ، اب سے کچھ دیر پہلے سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں 400 رنز بھی مکمل کرلیے ، جس کے بعد محمد حفیظ نے پرسننا جے دورھنے کو 48رنز پر پویلین بھیج دیا ، رندیو اور کولاسیکیرا بھی جلد پویلین لوٹ گئے ،سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 472 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔کمار سنگا کارا199 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

مزید خبریں :