پاکستان
23 جون ، 2012

ملک میں بحران کی ذمہ دار ن لیگ بھی ہے، عمران خان

ملک میں بحران کی ذمہ دار ن لیگ بھی ہے، عمران خان

حیدرآباد… پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رینٹل پاور میں ملک کا سب سے بڑا ڈاکا مارا گیا جس کاذمہ دار راجہ رینٹل ہے ٹنڈومحمدخان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سے کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ ملک میں پیدا شدہ بحران میں مسلم لیگ(ن)بھی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ3سال حکومت میں رہی،مسائل پیدا کرنے میں وہ بھی قصور وارہے، انہوں نے کہا کہ 12مئی کو بہت ظلم ہوا، تحریک انصاف کے لوگ بھی مارے گئے، مارچ کے انتخابات سے پہلے بہت کچھ ہوجائیگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے صدرہوتے ہوئے شفاف انتخابات ممکن نہیں جبکہ لیاری کے حالات خراب کرنے میں سندھ کی تمام پارٹیاں ذمے دار ہیں، عمران خان نے کراچی میں عوامی تحریک کے جلوس پر فائرنگ کی مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو عوام کی فکر ہوتی تو وہ ایسا وزیراعظم لاتے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

مزید خبریں :