پاکستان
23 جون ، 2012

لاہور:ٹیپو ٹرکاں والا حملہ کیس کاگواہ میاں آصف قتل

لاہور…لاہور میں نا معلوم افراد نے ٹیپو ٹرکاں والا حملہ کیس کے گواہ میاں آصف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاہے۔ٹبی سٹی کے رہائشی میاں آصف کے اہلخانہ کے مطابق وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھاہواتھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اُن سے سلام لینے کے بعد فائرنگ کردی، اور قتل کرکے فرار ہو گئے۔مقتول چند سال قبل ٹیپو ٹرکاں والا پر حملے کے دوران 5 افرادکے قتل کے مقدمے میں گواہ تھا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :