پاکستان
23 جون ، 2012

نامساعد حالات کے باوجود میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی،بشیر بلور

نامساعد حالات کے باوجود میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی،بشیر بلور

پشاور… خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلورنے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود حکومت نے میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ پشاور کے علاقے ڈبگری آسیہ پارک میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے بشیر احمد بلور کا کہنا تھا ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے چار سال کی مختصر مدت میں اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کئے۔ دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہم نے قومی تعمیر و ترقی کا چیلنج بھی قبول کیا صرف چار سال میں صوبے میں یونیورسٹیوں و سکول و کالجز کی تعداد دگنی کردی۔ صوبے کو اس کی شناخت دلانا، پن بجلی منافع کا حصول، متفقہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کی صورت میں صوبائی خودمختاری کا حصول ہماری تاریخ ساز کامیابیاں ہیں۔

مزید خبریں :