پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی:لی مارکیٹ کے قریب سے لیاری گینگ وار کااہم ملزم گرفتار

کراچی …کراچی میں لی مارکیٹ کے قریب سے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کے مطابق لی مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم ملزم فیصل عرف ساگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار کئے جانے والا ملزم پولیس کو متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :