پاکستان
23 جون ، 2012

سیکیورٹی خدشات:کوئٹہ میں آئندہ ماہ ہونیوالے بین الصوبائی گیمز ملتوی

سیکیورٹی خدشات:کوئٹہ میں آئندہ ماہ ہونیوالے بین الصوبائی گیمز ملتوی

کوئٹہ …کوئٹہ میں آئندہ ماہ سے ہونے والے بین الصوبائی گیمزسکیورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کردیئے گئے،آئندہ گیمز کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گابلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق بین الاصوبائی گیمز کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کی بناء پر ملتوی کئے گئے ہیں اس حوالے سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سمیت مختلف ایسوسی ایشنوں نے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا، آئندہ گیمز کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں متعلقہ حکام اور ایسوسی ایشنوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، تاہم گیمز کا انعقاد عیدالفطر کے بعد ستمبر کے مہینے میں ہونے کا امکان ہے،بین الصوبائی گیمز چودہ جولائی سے کوئٹہ میں منعقد کیا جانا تھے جن کے لئے سرکاری سطح پر کوئٹہ میں تیاریوں کا عمل بھی شروع کردیاگیا تھا۔

مزید خبریں :