کھیل
23 جون ، 2012

گال ٹیسٹ :پاکستانی بیٹسمین لڑکھڑا گئے،48رنز پر5وکٹیں گنوا بیٹھے

گال ٹیسٹ :پاکستانی بیٹسمین لڑکھڑا گئے،48رنز پر5وکٹیں گنوا بیٹھے

گال…گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کی پوزشین مستحکم ہوگئی 472 رنز کے جواب میں پاکستان کے 48 رنز پر پانچ کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔ سری لنکا نے دوسرے دن پہلی اننگز 2وکٹ 300رنز پر دوبارہ شروع کی تو سعید اجمل نے میزبان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو جلد پولین بھیج دیا ،لیکن ایک اینڈ سے کمار سنگا کارا اسکور میں اضافہ کرتے رہے اور 199 رنز بناکر کر ناقابل شکست رہے ،سری لنکا کی پوری ٹیم 472 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔سعید اجمل نے پانچ محمد حفیظ نے تین اور عبدالرحمن نے ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستان کا آغازتباہ کن رہا اور ایک کے بعد دوسرا پولین جاتا رہا توفیق عمر 9 محمد حفیظ 20 ، اظہر علی۔سعید اجمل اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹ پر 48رنز بنائے یونس خان 15اور ایوب ڈوگر ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں سری لنکا کی جانب سے کلاسکیرا اور سورج رندیو نے دو دو جبکہ رنگنا ہیراتھ نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان کو فالوآن سے بچنے کے لئے مزید225 رنزدرکار ہیں ۔

مزید خبریں :