کھیل
23 جون ، 2012

آئی سی سی کی 5 روزہ کانفرنس کل سے کوالالمپور میں شروع ہوگی

آئی سی سی کی 5 روزہ کانفرنس کل سے کوالالمپور میں شروع ہوگی

کوالالمپور … انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 5 روزہ سالانہ کانفرنس کل سے کوالالمپور میں شروع ہوگی، کانفرنس میں آئی سی سی کے نئے صدر ایلن آئیساک اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ کوالالمپور میں ہونیوالی کانفرنس کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو کانفرنس ہوگی جس میں ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی، ڈی آر ایس پر متفقہ پالیسی اور ٹی 20 پر کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس کے دوسرے روز ایسوسی ایٹ ممالک کا اجلاس ہوگا جس میں فل بورڈ میٹنگ کیلئے 3 ممبران کو نامزد کیا جائے گا۔ جس کے بعد آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ایلن آئیساک، شرد پوار کی جگہ آئی سی سی کے صدر کا چارج سنبھالیں گے جبکہ ہارون لورگاٹ کی جگہ ڈیوڈ رچرڈ سن کی بطور چیف ایگزیکٹو تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں سی ای سی کے فیصلوں کو بھی منظور کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئی سی سی کے آئین میں ترامیم کرکے 2014ء کے بعد چیئرمین کا عہدہ متعارف کرانے کی شق شامل کرالی جائے گی۔

مزید خبریں :