کھیل
23 جون ، 2012

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

کوالالمپور … انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں نیپال کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنائے، نریش بدائیر 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عزیز اللہ اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے سمیع اسلم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 2 وکٹ پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سمیع اسلم نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے ۔ کپتان بابر اعظم 48 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

مزید خبریں :