پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی، پولیس

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی، پولیس

کراچی … کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوئے، 37 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ آصف اعجاز شیخ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے جو ٹارگٹ کلنگ تھی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان اور 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ری پیٹر، 2 کلاشنکوف، 17 پستول اور 79 گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید خبریں :