پاکستان
23 جون ، 2012

سوئس کیس: وزیراعظم کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنیکا حکم دینے کیلئے درخواست

سوئس کیس: وزیراعظم کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنیکا حکم دینے کیلئے درخواست

لاہور … نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف کوسوئس مقدمات ری اوپن کرنے کی خاطر سوئس حکومت کوخط لکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کاحکم دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کی درخواست میں وفاق پاکستان اور وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر مبشر حسن کیس میں یہ واضح حکم دیا تھا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سوئس حکومت کو مقدمات ری اوپن کرنے کیلئے رجوع کریں۔ اس حکم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم کو سزا اور نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑا جو نئے وزیراعظم کیلئے ایک سبق ہے۔ سابق وزیراعظم نے سرعام یہ کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی بھی وزیراعظم سوئس حکومت کوخط نہیں لکھے گا۔ اس لئے درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ نیاوزیراعظم جس کا تعلق بھی پیپلزپارٹی سے ہے وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کرے گا،لہٰذا سپریم کورٹ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو حکم دے کہ وہ ڈاکٹر مبشر حسن کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے دئیے گئے احکامات پر فوری طور پر عمل درآمد کریں اور سوئس مقدمات ری اوپن کرنے کیلئے سوئس حکومت کوخط لکھیں۔

مزید خبریں :