23 جون ، 2012
کراچی … ملک میں کاروباری طبقے کی سب سے بڑی انجمن وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے کراچی میں جاری بد امنی، بھتہ خوری اور ڈکیتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ایوان کے نائب صدر شکیل دھینگرا کے گھر میں ڈکیتی ہوئی جبکہ ایک اور سینئر عہدیدار سے بھی دن دہاڑے قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ بد امنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے تمام حکومتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صوتحال سے ملک کی ترقی متاثر ہورہی ہے۔