کھیل
23 جون ، 2012

اے ایف سی انڈر 22 فٹبال کوالیفائرز کا آج سے 7 ملکوں میں آغاز

ریاض … اے ایف سی انڈر 22 فٹبال کوالیفائرز آج سے 7 مختلف ملکوں میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹیم پہلا میچ سعودی عرب کیخلاف کھیلے گی۔ اے ایف سی کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 41 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جس میں سے 15 ٹیمیں فائنل ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ پاکستان انڈر 22 فٹبال ٹیم آج رات ریاض میں میزبان سعودی عرب انڈر 22 ٹیم کیخلاف میچ کیساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم سری لنکا، شام، کرغیزستان اور فلسطین سے بھی مقابلہ کرے گی۔ پاکستانی کوچ زاوی شاہ مائیلو زیوچ پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مزید خبریں :