پاکستان
23 جون ، 2012

گیپکو نے نجی اسکول کو ایک ماہ کا 19 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا

گیپکو نے نجی اسکول کو ایک ماہ کا 19 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک نجی اسکول کو 19 لاکھ روپے سے زائدکا بجلی کا بل بھیج دیا اور اگروقت پر ادائیگی نہ کی گئی تو جرمانے کے ساتھ 21 لاکھ 343 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گوجرانوالہ کی وحدت کالونی میں واقع 6 کمروں پر مشتمل چھوٹے سے نجی اسکول کو گیپکو حکام نے 19 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا ہے، وہ بھی صرف ایک ماہ کا۔ بل میں پچھلے مہینے کی ریڈنگ 22 ہزار 495 یونٹ تھی، لیکن میٹر ریڈنگ والے نے کمال دکھادیا، جس نے 2 لاکھ 25 ہزار 940 یونٹ لکھ کر آگے بھجوادیئے، اور بل بنا 19 لاکھ 36 ہزار 757 کا، جسے دیکھ کر اسکول مالک حیران رہ گیا ہے، اور حیرانی اس وقت اور بڑھ گئی کہ اگر 27 جون تک بل کی ادائیگی نہ کی گئی تو جرمانے کے ساتھ 21 لاکھ 343 روپے بھرنا پڑیں گے۔ اسکول مالک کا کہنا ہے کہ اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہے، 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی ہورہی ہے اس پر اتنا بل کیسے آگیا۔ گیپکو آفس میں شکایت کی گئی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ گیپکو کی جانب سے اتنے بڑے اماوٴنٹ کا بل بھیجنے کی وجہ شاید یہ تو نہیں کہ اس نجی اسکول کے پچھلے کئی ماہ کے بل اتنے زیادہ نہیں جتنی بجلی استعمال ہورہی ہو۔

مزید خبریں :