پاکستان
23 جون ، 2012

ملک بھر میں منگل سے جمعرات تک قبل ازوقت مون سون بارشوں کا امکان

ملک بھر میں منگل سے جمعرات تک قبل ازوقت مون سون بارشوں کا امکان

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں منگل سے قبل از وقت مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، جو جمعرات تک جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بلوچستان، سندھ کے ساحلی علاقے، وسطی اور بالائی پنجاب میں منگل سے بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں، قبل از وقت مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار سے شروع ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ بارشون کے پانی کو آبپاشی کے کیلئے استعمال کریں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ سول اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشون کے باعث سیلاب سے بچاوٴ کے اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔

مزید خبریں :